نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کی بطور آرمی چیف تقرری روکنے کی اپیل خارج کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ دلبیر سنگھ پر پابندی لگانے کا کوئی جواز نہیں اور انہوں نے وہ تمام لوازمات پورے کئے ہیں جو اس عہدے کیلئے لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔
یو پی اے حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کو جنرل بکرم سنگھ کی جگہ چیف آف آرمی سٹاف نامزد کیا تھا۔ جنرل بکرم سنگھ رواں ماہ سبکدوش ہو جائیں گے اور ممکنہ طور پر جنرل سہاگ نئے آرمی چیف ہوں گے۔