نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے ارون جیٹلی کے گھر کے باہر احتجاج کیا اور ان کے استعفی کا مطالبہ کیا۔
نئی دہلی میں وفاقی وزیر داخلہ ارون جیٹلی کے گھر کے باہر عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی سمیت سینکڑوں کارکنوں نے احتجاج کیا ، مظاہرین ارون جیٹلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا ، بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال اور پانچ ارکان پر کرپشن کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے ۔