بھارت میں ایک اور لڑکی کو زیادتی کے بعد لاش درخت سے لٹکا دی گئی

India Girl Rape

India Girl Rape

مراد آباد (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک اور لڑکی کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے زیادتی کے بعد مار کر درخت سے لٹکایا گیا۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد کے نواحی گاؤں سے 19 سالہ ایک لڑکی کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، لڑکی کے گھر والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی گزشتہ شام سے لاپتہ تھی، لواحقین کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے درخت سے لٹکایا گیا تاہم پولیس نے مزید تحقیقات کے لئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارتی ریاست اتر پردیش میں 5 افراد نے 2 کمسن لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی لاشیں درخت سے لٹکا دی تھیں، دونوں لڑکیوں کی عمریں 14 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں بس میں طالبہ سے زیادتی اوراس کے مرنے کے بعد پورے بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کے بعد حکومت نے خواتین کے تحفظ کے لئے قوانین مزید سخت کر دیئے تھے