بھارتی حکومت کا بغیر ثبوت کے افضل گور وکو پھانسی دینا انتہائی شرمناک فعل ہے۔ابوتراب امیر

پیرمحل : ابوتراب امیر جماعت الدعوة پیرمحل نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا بغیر ثبوت کے افضل گور وکو پھانسی دینا انتہائی شرمناک فعل ہے۔یہ انصاف کا قتل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ہندوستان کا گھنائونا چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے۔حکومت پاکستان سربجیت سنگھ کو تختہ دار پر لٹکاکر انصاف کے تقاضے پورے کرے۔بھارت 65برس سے کشمیر میں مظالم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے جبکہ عالمی دنیا اور یواین او خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھے گی اور انشاء اللہ جلد کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔