بھارتی حکومت کو تشویش سے آگاہ کردیا، دفترخارجہ

Dftrkarjh

اسلام آباد (جیو ڈیسک)اسلام آباد ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی قیدی ثنا اللہ کی میت پاکستان لانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، بھارتی حکومت اس سلسلے میں فوری سہولت فراہم کرے گی۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ۔

چندی گڑھ میں پاکستانی قیدی ثنا اللہ کے انتقال کا علم ہوا ،جس پربے حد افسوس ہے اورحکومت پاکستان ثنا اللہ کے خاندان سے دلی اظہار ہمدردی کرتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنی تشویش سے بھارتی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

وزیراعظم میر ہزار خان کھوسونے بھی بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ پاکستانی قیدیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔بھارتی حکام سے بھارت میں قید پاکستانیوں کی حالت پر بات چیت کر رہے ہیں۔بھارتی حکومت سے ان پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں جو اپنی سزا پوری کر چکے ہیں۔