نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے حریت رہنماء سید علی گیلانی کا پاسپورٹ 4 ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی کو 27 ستمبر کو نیو یارک میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی جب کہ ان کے علاوہ مزید 2 کشمیری رہنماؤں کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا۔
تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کا پاسپورٹ 4 ہفتوں کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔