نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے سرکاری تیل و گیس کمپنی کے ڈائریکٹر ششی تھرور کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ 54 سالہ ششی تھرور جو کہ او این جی سی کے کم عمر ترین ڈائریکٹر مانے جاتے تھے۔
2011 ء میں 23 کروڑ روپے کے ایک چھوٹے ٹینڈر کے جاری کئے جانے میں مالی خوردبرد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سکینڈل سامنے آنے کے بعد عہدہ سے ہٹایا گیا ہے۔ ششی تھرور2011ء میں او این جی سی کے جنرل منیجر تھے۔