بھارت: گجرات میں 2 عمارتیں گرنے سے 5 افراد ہلاک

India

India

نئی دلی (جیوڈیسک) نئی دلی بھارتی ریاست گجرات میں دو عمارتیں گرنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ ملبے تلے دبے 35 افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نئی دلی حادثہ صبح سویرے پیش آیا جب لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گرنے والی عمارتوں میں سے ایک عمارت میں 13 خاندان رہائش پذیر تھے جبکہ دوسری عمارت خالی تھی۔