احمد آباد (جیوڈیسک) احمد آباد شہر میں فسادات پھوٹنے کے بعد دوسرے دن بھی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ پیٹل برادری کے لاکھوں افراد بہتر تعلیم اور نوکریوں کے مواقع نہ ملنے پر نریندر مودی حکومت کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ احمد انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں کرفیو نافذ ہے۔
جبکہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ احمد آباد میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔ مشتعل مظاہرین نے شہر میں متعدد گاڑیوں اور دکانوں کو آگ لگا دی ہے۔ فسادات میں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کشیدہ صورتحال کے پیش نظر فوج کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد احتجاج سے کسی کو کوئی فائہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے احتجاج کرنے والوں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔