بھارت : اروم شرمیلا رہائی کے 2 دن بعد دوبارہ گرفتار

Oromia Sharmila

Oromia Sharmila

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی انسانی حقوق کی کارکن اروم شرمیلا کو 2 روزقبل عدالت کے حکم پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جمعے کو پولیس کی خواتین اہلکاروں کے ایک گروپ نے انہیں بھوک ہڑتالی کیمپ سے گرفتار کیا تھا۔

اروم خود کشی کے الزام میں منی پور کے ایک اسپتال میں عدالتی حراست میں تھیں۔ اروم شرمیلا بھارتی فوج کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف گزشتہ 14 سال سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

ان کامطالبہ ہے کہ منی پور میں سیکورٹی فورسز کے خصوصی اختیارات سے متعلق قانون (افسپا) کو ختم کیا جائے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انہیں ضمیر کا قیدی قرار دیا ہے۔