بھارت : آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 93 ہو گئی

Lighting

Lighting

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی چار ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد ترانوے ہو گئی ہے جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست بہار میں ہوئیں۔ جہاں چھپن افراد مارے گئے۔

جبکہ اتر پردیش، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں سینتیس افراد ہلاک ہوئے۔