بھارت: ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ ہوگیا، 3 فوجی ہلاک

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں فوجی ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں تین فوجی ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر کو حادثہ ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں پیش آیا۔

فوجی ہیلی کاپٹر ائیر بیس کے قریب دریائے ناکاتیا Nakatia میں گرکر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔