نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں حکام نے معمولی سرکاری آسامیوں کیلئے 75000 درخواستیں موصول ہونے پر بھرتیوں کا منصوبہ ہی منسوخ کر دیا ہے۔
ریاست چھتیس گڑھ کا محکمہ اعدادوشمار اس وقت حیران اور پریشان ہو گیا جب 14000 انڈین روپے ماہانہ تنخواہ پر چپڑاسی کی 30 ملازمتوں کیلئے درخواستوں کا سیلاب آمڈ آیا۔
محکمہ کے سربراہ امیتابھ پانڈے نے بتایا کہ انہوں نے 70000 ہزار آن لائن اور 5000 تحریری درخواستیں موصول ہونے کے بعد امیدواروں کیلئے طے شدہ امتحان منسوخ کر دیا ہے۔
درخواستیں دینے والوں میں انجینئر اور ایم بی اے گریجویٹ بھی شامل ہیں۔ پانڈے نے صورتحال کو انتہائی غیر معمولی قرار دیتے ہوئے بھرتیوں کے عمل کا ازسر نو جائزہ لینے کا اعلان کیا۔