نیو دہلی(جیوڈیسک)بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ ملک کی سرکردہ کاروباری شخصیات کو اس عمل میں حکومت کی مدد کرنی چاہیے تاکہ دوبارہ تیز رفتار اقتصادی ترقی کی طرف لوٹا جا سکے۔
من موہن سنگھ نے کہا کہ حکومت وعدہ کرتی ہے کہ جوابا وہ اس سرخ فیتے میں کمی کرے گی جو سرمایہ کاری میں رکاوٹیں پیدا کرتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے بدھ کے روز اعلی کاروباری رہنماں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند سال پہلے بھارت میں اقتصادی ترقی کی سالانہ شرح دس فیصد کے قریب تھی جو اب کافی کم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ضابطوں کو بھی آسان بنائے گی۔