بھارت تیز رفتار ٹرک شادی کی تقریب میں گھس گیا، 8 افراد ہلاک
Posted on March 13, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Accident
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر فروزآباد میں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر شادی کی تقریب میں گھس گیا۔
حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com