نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت میں کوہِ ہمالیہ پرکوہ پیمائی کے دوران دو فرانسیسی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے۔ بھارت میں ہمالیہ کی چوٹی سر کرنے کیلئے جانے والے 2 فرانسیسی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں، ان کی عمریں 20 اور 21 سال ہے۔
یہ دونوں 32 غیر ملکی کوہ پیماوں کے گروپ کا حصہ تھے۔Dhauladhar پہاڑی چوٹیوں پر کئی افراد، لاپتہ کوہ پیماوں کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی تلاش بھی جاری ہے۔