ہریانہ (جیوڈیسک) بابا رام پال کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی ایس پی ونود کمار نے کہا پولیس انسانی زنجیر بنا کر آشرم کے اندر پہنچی اور بابا رام پال کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی۔
پولیس رام پال کو ایمبولینس میں چندی گڑھ لے گئی۔ جہاں اس کا طبی معائنہ ہو گا۔ خود ساختہ گرو رام پال 2006 میں ہونے والے ایک قتل اور عدالت کی توہین کے معاملات میں مطلوب ہے۔
دو روز پہلے رام پال کو گرفتار کرنے کی کوشش میں آشرم کے قریب پولیس اور گرو کے حامیوں کے درمیان تصادم میں چھ افراد ہلاک اور تقریباً 200 افراد زخمی ہو گئے تھے۔