بھارت (جیوڈیسک) بھارت بھر میں ہندو سخت سیکورٹی انتظامات میں مذہبی تہوار رتھ یاترا جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔ بھارتی ریاست بنگال کے شہر کولکتہ میں وزیر اعلی ممتا بینرجی نے پوجا کے بعد رتھ کھینچ کر تہوار کا آغاز کیا۔
ساحلی ریاست اڑیسہ کے شہر پوری میں دس لاکھ سے زائد لوگوں نے رتھ یاترا میں شرکت کی۔ پنڈت دمبیشور کے مطابق دیوتا جگن ناتھ سے منسوب یہ تہوار انکے ماننے والوں کی جانب سے شہر دوارکا سے رتھ کھینچ کر ورندا ون تک لے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔