گوہاٹی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پدمنا بھابالا کرشنا اچاریا کا کہنا تھا کہ اس میں کچھ غلط نہیں کہ ہندوستان صرف ہندوؤں کے لئے ہے۔
دیگر ممالک سے ہندو بھی یہاں آ کر رہ سکتے ہیں کیونکہ وہ کوئی غیر نہیں ہمارے اپنے ہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلا دیش سمیت دیگر ممالک سے ہمارے ہاں آباد ہونے والے ہندوؤں کے حوالے سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں لیکن سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں انہیں کس طرح سے سہولیات فراہم کرنی ہیں۔
ہمیں ایک بھی بنگلا دیشی کو نیشنل رجسٹر فار سٹیزن کی فہرست میں شامل نہیں کرنا چاہیئے۔