بھارت:تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات کا آخری مرحلہ 12 مئی کو ہوگا

India Election

India Election

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات، سات اپریل سے شروع ہو رہے ہیں۔تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات کا آخری مرحلہ 12 مئی کو ہوگا۔نو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کاپہلا مرحلہ 7 اپریل کو شمال مشرقی ریاستوں سے شروع ہوگا۔جس میں آسام اور تری پورہ کے 6 حلقوں کی 16 نشستوں کیلیے پولنگ ہوگی۔

آسام میں کانگریس جب کہ تری پورا میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی حکومت ہے۔لیکن دونوں ریاستوں میں حزب اختلاف کا مزاج جارحانہ رہا ہے اوروہ ریاستی حکومتوں پر شدید تنقید کرتی رہی ہے۔

پہلے مرحلے میں لوک سبھا کی نشستوں کے لیے 51 امیدوار میدان میں ہیں۔8 ہزار 588 پولنگ اسٹیشنز پر 64 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ پولنگ کا وقت صبح سات بجے سے شام 5 بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گا۔12 مئی کوپولنگ کاآخری مرحلہ ہوگا جس کے نتائج کا اعلان 16 مئی کو کیا جائے گا۔

موجودہ لوک سبھا کی مدت 31 مئی کو پوری ہورہی ہے۔ بھارت کی تاریخ کی سب سے طویل عرصے تک ہونے والی ووٹنگ میں لوک سبھاکی 543 نشستوں کے لیے 81 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔