نئی دہلی (جیوڈیسک) (ویب ڈیسک) بھارت نے چار ہزار کلومیٹر فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دفاعی تحقیقاتی اور ترقیاتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر روی کمار گپتا نے بتایا کہ اڑیسہ میں واقع اینٹی گریٹڈ ٹیسٹ رینج کے کمپلیکس فور سے چوتھے اگنی فائیو بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمین سے زمین تک مار کرنیوالے اس میزائل کی رینج چار ہزار کلومیٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل سٹیٹ آف دی آرٹ آورینکس، بورڈ کمپیوٹر کی پانچویں جنریشن اور ڈسٹری بیوٹر آرکیٹکچر سے لیس ہے۔
انہوں نے کہا کہ میزائل اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت کا حامل ہے۔