بھارتی ہاکی ٹیم کے کوچ مائیکل نوبز کو برطرف کر دیا گیا

Michael Nubz

Michael Nubz

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ہاکی ٹیم کے کوچ مائیکل نوبز کو ناقص کارکردگی کی بنا پر برطرف کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مائیکل نوبز کو مسلسل خراب کارکردگی کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

بھارتی ہاکی مینجمنٹ کی جانب سے نوبز پر پرفارمنس بہتر بنانے کے لیے شدید دبا تھا۔ انہیں جون دو ہزار گیارہ میں بھارتی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ مائیکل نوبز نے دو ہزار سولہ اولمپکس تک بھارتی ٹیم کی کوچنگ کرنا تھی۔