بھارتی دیسی ساختہ آبدوز نے آزمائشی مرحلہ عبور کر لیا

Submarines

Submarines

انڈیا (جیوڈیسک) طویل عرصے کی محنت کے بعد انڈیا کی دیسی ساختہ آبدوز کو آزمائشی طور پر سمندر میں پہنچا دیا گیا۔

کالوری نامی آبدوز فرانسیسی فرم میگا زون ڈوک شپ بلڈرز لمیٹڈ کے تعاون سے بھارتی بحریہ کیلئے تیار کی گئی۔ بھارتی ساختہ آبدوز کو آزمائش کیلئے ممبئی کے ساحل سے سمندر میں بھیجا گیا. صبح کے وقت سمندر میں بھیجی گئی آبدوز نے متعدد ٹیسٹ پاس کیے۔

کالوری آبدوز میں جدید ترین آلات ، کمیونیکیشن کا نظام، سٹیئرنگ گیئر کا نظام موجود ہے جبکہ دیسی ساختہ آبدوز انتہائی خاموشی کے ساتھ مخالفین پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسے جدید ترین میزائل سسٹم سے لیس کیا گیا ہے اور یہ ہر طرح کے حالات میں کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔