حیدرآباد (جیوڈیسک) بھارت کے شہر حیدرآباد میں ہوٹل کی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد9 ہو گئی ہے ، لاپتہ افراد کے لیے امدادی کارروائیاں جار ی ہیں، حیدرآباد کے علاقے سکندرآباد میں ہوٹل کی دو منزلہ عمارت مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے گری۔
امدادی کارکنوں نے ملبے سے 11 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ریسکیو اہلکار کرین کی مدد سے ملبہ ہٹانے کی کوشش میں لگے ہیں، خدشہ ہے کہ تقریبا 20 افراد اب بھی ملبے میں دبے ہوسکتے ہیں۔ پولیس کے مطابق عمارت پرانی ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔