بھارت : حیدر آباد میں دلت کی خودکشی کے بعد شہر شہر مظاہرے

Protest

Protest

حیدر آباد (جیوڈیسک) نہ کسی مذہب کا احترام، نہ اخلاق کی پاسداری، نہ کسی قانون اور ضابطے کا پاس، یہ ہے بھارت کا اصل چہرہ۔ دلت ذات سے تعلق رکھنے والے روہیت کو محض الزامات کی بنیاد پر حیدر آباد یونیورسٹی سے نکالا گیا اور اسی دکھ پر روہیت نے خود کشی کر لی۔

سسٹم کی اس ناکامی کے خلاف دلی، حیدر آباد، ممبئی اور پونہ سمیت کئی شہروں میں طلباء سڑکوں پر ہیں۔ کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھی روہیت کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور احتجاج میں بھی شریک ہوئے۔

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے طالب علم کی خود کشی کو جمہوریت، معاشرتی انصاف اور برابری کا قتل قرار دے دیا۔ ادھر مختلف شہروں میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

اسی تنگ نظری اور جہالت کو اجاگر کرنے کے لئے آگرہ میں فیشن شو کا اہتمام ہوا، جس میں تیزاب سے جھلس جانے والی خواتین نے شرکت کی۔