بھارت : حیدرآباد یونیورسٹی میں طالبہ سے زیادتی، ملزم گرفتار

Protest

Protest

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی حیدرآباد یونیورسٹی میں2 طالب علموں نے 23 سالہ ساتھی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حیدرآباد یونیورسٹی میں 23 سالہ طالبہ کو اسکے دو ساتھی طالب علموں نے یونیورسٹی کے احاطے میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایس سودھاکر کے مطابق واقعہ میں ملوث دونوں طالب علموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔