بھارت نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ ٹورنامنٹ جیت لیا

India

India

سنگاپور (جیوڈیسک) سنگاپور بھارت نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ ٹورنامنٹ جیت لیا،انڈر ٹوئنٹی تھری ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دی۔ سنگاپور میں کھیلے گئے انڈر ٹوئنٹی تھری ٹورنامنٹ کے فائنل میں قومی بیٹنگ روایتی حریف بھارتی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی،نو کھلاڑیوں کے ایک سو سات رنز پر پویلین لوٹنے کے بعد عثمان قادر اور احسان عادل نے آخری وکٹ پر باون رنز کی شراکت قائم کی اور ٹوٹل کو ایک سو انسٹھ رنز تک پہنچایا۔

عمر وحید اکتالیس اور عثمان قادر تینتیس رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوئے بغیر پویلین لوٹے۔ بھارت کی جانب سے اپاراجیت نے تین، یادیو اور سندیپ شرما نے دو دو جبکہ وارئیر اور بونے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت نے مقررہ ہدف ایک وکٹ پر حاصل کر لیا، لوکیش راہول 93 اورمن پریت جونیجا 51 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔