جیسلمیر (جیوڈیسک) بھارت میں قید 35 پاکستانیوں میں 33 افراد کو 24 گھنٹے کی پوچھ گچھ کرنے کے بعد آزاد کر دیا گیا ، دو افراد ابھی تک جیسلمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔ آزاد ہونے والے تھرپارکر ، میرپور خاص اور عمرکوٹ کے رہائشی ہیں۔
پاکستان سے بھارت مذہبی رسومات تیرتھ کرنے جانے والے 35 افراد مرد ، خواتین اور بچوں کو راجستھان کے علاقے جیسلمیر پولیس نے ویزا کے کاغذات میں اس علاقے کی اجازت نہ ہونے کے سبب گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد میڈیا میں خبریں نشر ہونے اور پاکستانی حکام کی کوششوں کے بعد 24 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد 35 افراد میں 33 افراد خواتین ، بچوں کو رہا کر دیا ہے اور دو افراد تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ کے رہائشی دلیپ کمار میگھواڑ اور اس کے قریبی ساتھی کو مزید حراست میں رکھا گیا ہے اور اس کی رہائی نہ ہو سکی ہے۔
آزاد ہونے والوں کا تعلق تھرپارکر ، میرپور خاص اور عمرکوٹ سے ہے ۔ ہندو یاتری اپنی مذہبی رسمات اور مذہبی مکانات پر تیرتھ کرنے کے لیے دس دن پہلے کھوکھروپار راستے کے ذریعے بھارت گئی تھی۔