بھارت میں بھی کڑکتی دھوپ اور شدید گرمی نے ڈیرا ڈال لیا

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح بھارت میں بھی کڑکتی دھوپ اور شدید گرمی نے ڈیرا ڈال لیا ہے۔ اڑیسہ کے شہر بھو بھنیشور میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

جبکہ دیگر شہروں میں بھی یہ ہی صورتحال ہے۔ دھوپ اور تپش سے بچنے کیلئے کوئی چھتریوں کا سہارا لے رہا ہے تو کوئی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرتا نظر آرہا ہے۔

انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی گرمی سے بیحال ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے سات دن تک گرمی کی یہ ہی شدت رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔