پیرس (زاہد مصطفی اعوان) بھارت کا یوم آزادی پاکستانی کشمیری اور سیکھ کیمونٹی آج ایفل ٹاور کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مہمان خصوصی ہونگے۔ تفصیل کے مطابق کشمیریوں پر جارہی بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف آج بھارتی یوم آزادی کے موقع پر فرانس کے دار الحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
کشمیری رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج رات برطانیہ سے پیرس پہنچ گئے ہیں ۔ایفل ٹاور کے مقام پر کل جماعتی کشمیر انٹر نیشنل پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام کیا جائے گا۔
کل جماعتی کشمیر انٹر نیشنل پیس فورم فرانس طرف سے کئی دہایﺅں سے مختلف اوقات میں احتجاجی مظاہرے کئے جاتے ہیں۔ جس میں انڈیا ،اور انڈین فوج کی طرف سے نہتے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و بربریت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی۔کشمیری اور سکھ کیمونٹی کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔