پاکستان (جیوڈیسک)بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہاکی سیریزکی میزبانی سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی وازرت داخلہ نے پاک بھارت ہاکی سیریز کی میزبانی سے انکار کردیا ہے۔ قومی ٹیم نے آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرنا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی میزبانی سے انکار کیا ہے۔
پاک بھارت ہاکی سیریز کے ابتدائی مرحلے میں پاکستان نے پانچ سے پندرہ اپریل تک پانچ میچوں کی سیریز بھارت کے پانچ مختلف شہروں میں کھیلنا تھی۔ جس کے بعد بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا ۔ بھارتی وزارت داخلہ نے موجودہ حالات میں سیریز کا انعقاد خطرناک قرار دیا ہے۔