بھارت کا روس سے 25 لاکھ ٹن ایل این جی درآمد کا سمجھوتہ

India - Russia

India – Russia

ماسکو (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ماسکو میں روسی صدر ولا دی میر پیوٹن سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں منموہن سنگھ نے امید ظاہر کی کہ روس بھارت میں دوسرے ایٹمی پاور اسٹیشن کی تعمیر اگلے سال شروع کردے گا۔

اس موقع پر بھارت اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں ایل این جی کو پائپ لائنوں کے ذریعے بھارت پہنچانے کا سمجھوتہ بھی شامل ہے۔ بھارت کی سیکریٹری خارجہ سجاتا سنگھ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان 20 سال تک 25 لاکھ ٹن ایل این جی کی سالانہ فراہمی کا معاہدہ طے پایا ہے