کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام

IPCIH

IPCIH

اسلام آباد (بیورورپورٹ) عالمی مجلس امن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان (رجسٹرڈ) کے چیئرمین اعجاعلی زچھجڑو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیامیں امن قائم نہیں ہوسکتا۔بھارت دہشتگردی کوہوادے کر خطے میں عدم استحکام پیداکرنا چاہتاہے۔مسئلہ کشمیر کے بارے حکومتی سطح پربیانات سے بھارت کودوٹوک الفاظ میں پیغام گیا ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے فیصلے سے کشمیریوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم کشمیر کے معاملے میں متحدومتفق ہے۔کسی کوبھی اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔

حکومت پاکستان کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کودنیا کے سامنے لائے۔ہندوستان غاصبانہ قبضے کے ذریعے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔بھارت طاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کودبانہیں سکتا۔آج بھی پوراکشمیر پاکستان سے الحاق چاہتاہے۔

چیئرمین آئی پی سی آئی ایچ علی اعجازچھجڑو نے مزیدکہاکہ بھارت کشمیر میںایک لاکھ سے زائد بے گناہ کشمیریوں کاقتل عام،20ہزار سے زائد خواتین کی بے حرمتی،لاکھوں بچوں کوتعلیم اورہزاروں کشمیری نوجوانوں کواغواء کرچکاہے۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر انسانیت کی علمبردار تنظیمیں اور ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی دنیا کی توجہ مبذول کرائی جائے اورمسئلہ کشمیر یو این او کی قراردادوں کے مطابق حل کرایاجائے۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک امن ایک خواب ہی رہے گاجب تک بھارت کشمیر سے اپنی مکمل فوجی انخلاء کو یقینی بنانے اور کشمیریوں کوان کاآئینی وقانونی حق دینے پر آمادہ نہیں ہوجاتا ۔بھارت کشمیر اوردیگر ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں ”را” کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔

دینی،سیاسی وعسکری قیادت اینٹ کاجواب پتھر سے دے پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔