نئی دہلی (جیوڈیسک) لگتا ہے سخت گرمی میں بھارتی میڈیا کا بھی پارا چڑھ گیا ہے، اپنے ملک میں پڑنے والی گرمی کا ذمےدار پاکستان سے آنے والی گرم ہواوں کو ٹہرا دیا۔
’آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو۔سایہ کوئی لہرائے تولگتا ہے کہ تم ہو‘۔یہ ہی حال آج کل بھارت کا بھی ہے،لگتا ہے ملک میں پڑنے والی سخت گرمی کا اثر سیدھا بھارتی میڈیا کے دماغ پر ہو رہا ہے۔گولی تو گولی ملک میں چلنے والی گرم ہواوں کا ذمےداربھی پاکستان کو ٹہرایا جا رہا ہے ۔
بھارت کے ایک اخبار نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان سے آنے والی گرم ہواوں نے بھارت بھر میں قاتلانہ وار کیا ہے،جس سے کئی سو افراد ہلاک ہوگئے۔اُدھرڈائریکٹر محکمہ موسمیات بی پی یادیوکا کہنا ہے کہ پاکستان کے صوبے سندھ سے آنے والی گرم ہوائیں نئی دہلی میں گرمی اور خشک موسم کا سبب بن رہی ہیں۔ نئی دہلی میں گذشتہ روز درجہ حرارت 45 اعشاریہ5 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جوگزشتہ دس برس میں مئی کے مہینےمیں ریکارڈ کیا گیا دوسرا گرم ترین دن تھا۔