اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کسی ہمسایہ ملک کی جانب سے افغان فوج کی تربیت اور معاشی تعاون پر پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں۔ مگر بھارت اور ایران افغانستان میں کسی مخصوص گروپ کو سپورٹ نہ کریں۔
اسلام آباد میں سیفما کے زیر اہتمام پاک افغان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں صرف سیاسی ہے۔ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات میں ہی افغانستان کا مستقبل پوشیدہ ہے۔
افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان میں افغان طالبان رہنماوں کی رہائی اسی مفاہمتی عمل کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت اور ایران افغانستان میں کسی مخصوص گروپ کو سپورٹ نہ کریں۔