بھارت نے داعش پر پابندی لگا دی حامیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا اعلان

ISIS

ISIS

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے داعش پر پابندی لگا کر اس کے حامیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کو بتایا جنگجو تنظیم کی سرگرمیاں محدود کرنا چاہتے ہیں۔

اس پر پابندی عائد کرکے اس کی عراق، شام اور دوسرے ملکوں میں سرگرمیاں روکنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔

بھارتی پولیس ایک لاکھ 29 ہزار ٹویٹ کئے گئے مبینہ پیغامات کی انکوائری کر رہی ہے۔