بھارت ایران کا 8 ارب ڈالر سے زیادہ کا مقروض ہے: بھارتی وزیر
Posted on March 23, 2015 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
India
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی وزیر صنعت و تجارت نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ بھارت تیل کی درآمد کے سلسلے میں ایران کا آٹھ ارب ڈالر سے زیادہ کا مقروض ہے۔
نرملا سیتارمن نے بتایا ہے کہ تیل درآمد کے سلسلے میں بھارت پر ایران کا قرض آٹھ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
بھارت اب تک تیل درآمد کی بابت پینتالیس فی صد رقم ایرانی بنکوں کے ذریعہ روپے کی شکل میں ادا کرچکا ہے اور پچپن فی صد رقم ابھی بقایا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com