بھارت نے ایران سے براہ راست گیس درآمد کرنے کا منصوبہ بنا لیا

Gas Pipeline

Gas Pipeline

نیو دہلی (جیوڈیسک) بغل میں چھری منہ میں رام رام۔ بھارت کا مکروہ چہرا ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گیا۔

بھارت نے ایران سے درخواست کی ہے کہ پاکستان کو نظر انداز کر کے زیر سمندر ایران سے بھارت گیس پائپ لائن بچھائی جائے۔

ایرانی گیس ایکسپورٹ کمپنی کے ایم ڈی علی رضا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے ساوتھ ایشیا گیس انٹر پرائز سے 1400 کلو میٹر پائپ لائن بچھانے کے لئے بات چیت جاری ہے ۔ منصوبے پر ساڑے 4 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔