بھارت نے داعش کی حامی 29 ویب سائٹس بند کر دیں

ISIS

ISIS

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں نوجوانوں کوآن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے انتہا پسندی کی طرف راغب کیے جانے پر داعش کی حامی 29 ویب سائٹس بند کر دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی 10 سے 12 ریاستوں میں داعش کی اثرو رسوخ کے شواہد ملے ہیں جن میں ریاست مہاراشٹر سرفہرست ہے۔

اے ٹی ایس کے سربراہ ویوک بھنسا لکر کے مطابق ان ریاستوں کے نوجوانوں کوآن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے انتہا پسندی کی طرف راغب کیاجا رہا ہے صورتحال میں اے ٹی ایس داعش کے پروپیگنڈے کوناکام بنانے کے لیے اپنی ویب سائٹ کے اجرا پر بھی غور کر رہی ہے۔

حال ہی میں حراست میں لیے گئے ایک ملزم سافٹ ویئرانجینئر مدبر شیخ نے داعش کے ساتھ رابطوں اور اس تنظیم میں شمولیت کے لیے نوجوانوں سے رابطوں کا اعتراف کیا ہے۔