نیو دہلی (جیوڈیسک) پاکستان کی جانب سے ڈرون ٹیکنالوجی کے کامیاب استعمال کے بعد بھارت کے پیٹ میں بھی مروڑ اٹھنا شروع ہوگئی ہے اور اس نے اب اسرائیل سے ڈرونز خریدنے کا منصوبہ مزید تیز کردیا ہے۔
گزشتہ دنوں برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں پاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی ’’براق‘‘ کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں مغربی ماہرین نے پاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی کے نہایت مہارت سے استعمال پر حیرت کا اظہار کیا تھا لیکن اب پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے پیٹ میں بھی اس ’’براق‘‘ ٹیکنالوجی کے استعمال پر مڑوڑ اٹھنا شروع ہوگئی اور جلن و حسد کی آگ نے ایک بار پھر بھارت کو خطے میں ہتھیاروں کی آگ میں جھونک دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے چین سے بڑھتے تعلقات اور ’’براق‘‘ ٹیکنالوجی کے حصول کے بعد بھارت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ڈرونز خریداری کے معاہدے میں تیزی آگئی ہے۔ بھارتی حکومت نے اسرائیل سے ڈرونز خریدنے کے منصوبے پر نہایت تیزی سے کام شروع کردیا ہے جب کہ ان ڈرونز کو بیرون ملک پر حملوں کے لیے اسلحہ سے بھی لیس کیا جائے گا۔