بھارت :جے پور سے دہلی جانیوالی فلائٹ کے کیپٹن اور معاون پائلٹ میں لڑائی

Air India Flight

Air India Flight

جے پور (جیوڈیسک) بھارت میں پروازیں اڑانے والے کپتان شہریوں کی جانوں سے کھیلنے لگے۔ جے پور سے دہلی جانے والی پرواز کے معاون پائلٹ اور کیپٹن میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ ائیر انڈیا کی پرواز کے کو پائلٹ نے کپتان کو مارا پیٹا۔

واقعہ طیارے کی روانگی سے چند منٹ پہلے پیش آیا جب معاون پائلٹ نے کپتان کو معمول کی ریڈنگز لینے کی ہدایت کی۔

جے پور ائیرپورٹ پر کاک پٹ میں دونوں میں کافی دیر تکرار بھی ہوئی۔ اس دوران معاون پائلٹ نے کپتان کو گالیاں بھی دیں۔