جموں (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے جموں سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر مزید ایک ہزار فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ میں ایئر بیس پر حالیہ حملے کے بعد جموں سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر مزید فوجی اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں خالی مقامات پر مزید ایک بٹالین کو تعینات کیا جائے گا۔
پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارتی حکومت نے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے 2 ہزار اہلکاروں کو اضافی طور پر پنجاب میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب جموں میں ورکنگ باؤنڈری پر بی ایس ایف کی مزید ایک بٹالین کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔