کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمرا ن چنگیزی و دیگر نے کہا ہے کہ دنیا نہ صرف بھارت کی جارحانہ اور امن دشمن فطرت سے پوری طرح واقف ہے بلکہ بری ‘ بحری اور فضائی افواج کو جدید خطوط پر منظم اور جدید اسلحہ کے ڈھیر لگانے کے پس پردہ بھارت کی اس خواہش کو بھی جانتی ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف جارحانہ عزائم کیساتھ عسکری قوت کے بل بوتے پر جاپان کے ساحلوں تک سمندر پر حکمرانی کے خواب دیکھ رہا ہے۔
اس تناظر میں پاکستان کو نہ صرف بھارت سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے بلکہ کم وسائل کے باوجود بھی ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے جسے ہر قیمت پر نبھایا جانا ہی حب الوطنی کا اولین تقاضہ ہے۔