نئی دہلی (جیوڈیسک) سیکولر بھارت میں ایک او ر جاپانی سیاح کے ساتھ جنسی زیادتی کاواقعہ سامنے آ گیا، پولیس نے زیادتی میں ملوث گائیڈ سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ جے پور میں خاتون سیاح کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک ماہ کے دوران اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی اتر پردیش میں جاپانی سیاح کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
بھارت خواتین کے لیے کسی طور بھی محفوظ نہیں۔ خواتین کے حقوق کی علمبرداری کا دعوی کرنے والے ملک میں ہر روز کئی خواتین زیادتی کا نشانہ بنتی ہیں۔