ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 24 افراد لاپتہ ہو گئے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے دریائے گھاگرا میں ایک مسافر بس جا گری، بس پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے پل سے دریا میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 24 افراد لاپتہ ہوگئے۔ امدادی ٹیم نے ڈرائیور اور ایک شخص کو بچا لیا ہے۔
تاہم باقی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ بس 30 فٹ گہرے پانی میں موجود ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ بھارت میں سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث سڑکوں پر ہونے والے حادثات کی تعداد کافی زیادہ ہے۔