بھارت کراچی میں بڑی تباہی اور بدامنی پھیلانا چاہتا ہے۔ جی کیو ایم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار دہشتگردوں کی جانب سے 14مقامات پر تخریب کاری کے منصوبے کے انکشاف پر تشویش و حکومت سے سیکورٹی اقدامات کے ذریعے عوام کو مکمل تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرکاری دہشتگرد تنظیم ”را“ پاکستان میں منظم نیٹ ورک کی حامل ہے۔

جبکہ دہشتگردوں کی بھارتی سرپرستی و سپورٹ بھی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے اسلئے پٹھانکوٹ حملے کے باعث بھارت طالبان اور دیگر دہشت گردوں کے ذریعے ہوائی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنوا سکتا ہے۔

اسلئے حساس اداروں کی اطلاعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پاکستان وعوام کو نشانہ بنانے اور امن برباد کرنے کے بھارت اور اس کے پالتو دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔