بھارت کشمیریوں کو پھر بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہا ہے۔ عبدالسلام بٹ

Sialkot Border

Sialkot Border

بھمبر (جی پی آئی) وزیر سیاحت و شہری دفاع عبدالسلام بٹ نے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے کشمیریوں کو پھر بندوق اٹھانے پر مجبور کررہا ہے کشمیری پر امن جدوجہدکے ذریعے خودارادیت کا حصول چاہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری قوم کے حق خودارادیت کی دوٹوک کی حمایت کرکے شہید ذوالفقار علی بھٹو یاد تازہ کر دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بعد انڈین ایوانوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی بنیاد مسلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی پیپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے جسکے قائدین نے اپنے لہو سے جمہوریت کی آبیاری کی ہے ہم شہداء کے مشن کو آگے بڑھا ئیںگے انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر میں تعمیر وترقی گڈگورننس قائم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے لائق اور قابل لوگوں کو میرٹ پر روز گار فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ محکوم مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے پیپلزپارٹی کے کارکنان حوصلہ رکھیں وہ دن دور نہیں جب انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جائیںگے۔