اسلام آباد(جیوڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افضل گورو کی پھانسی کے بعد بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے سخت اقدامات پر تشویش ہے۔ بھارت کشمیریوں کی خواہشات کو دبانا چاہتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ معظم علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ افضل گورو کے عدالتی ٹرائیل پر بات نہیں کریں گے، میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں اس پر بحث ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، بھارت کشمیر میں کیے گئے اقدامات ختم اور گرفتار حریت رہنماں کو فوری طور پر رہا کرے۔