لاہور: پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین ایم اے جوزف فرانسس ،سنیئروائس چیئرمین مارٹن جاویدمائیکل، ضیاء کھوکھر،اقبال کھوکھر،سہیل آصف ودیگر نے ایک اجلاس میںمقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوںبے گناہ معصوم افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ اور شملہ معاہدہ کے تحت کشمیریوں پر ظلم وستم ختم کرے اورکشمیری عوام کو جینے کا حق دے۔