مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بھارت کے کشمیر پر قبضے کیخلاف تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں یوم ِسیاہ منایا گیا ای ڈی او ایجوکشن اطہر یوسف نے گورنمنٹ ہائی سکول مصطفی آباد کا دورہ کیا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کشمیرانڈیا کا نہیں پاکستان کا حصہ ہے، بھارت کشمیریوں مسلمانوں کی جدوجہدِ آزادی کو دبا کر کشمیری عوام کی پاکستان سے محبت کو ختم نہیں کر سکتا کشمیر کاز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کشمیر کی آزادی کیلئے لاکھوں نہتے مسلمانوں کو شہید کیا گیا، مائوں بہنوں کی عصمت دری کرکے نوجونوں کو زندہ جلا دیا گیا۔
بھارت کاچہرہ پوری دنیا جانتی ہے کہ اس نے کشمیر کو یرغمال بنا رکھا ہے اور لاکھ کوششوں کے باوجود وہاں کی عوام کے دلوں سے پاکستان کی محبت اور لازوال عقیدت کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ حکومت ہر حال میں اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے انکی آزادی تک پاکستان کی عوام چین سے نہیں بیٹھیں گی۔